میلبورن(آن لائن)ایلسڑ کک کی شاندار ناقابل شکست سنچری کی بدولت انگلینڈ نے میلبورن ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنالئے، ایلسٹر کک نے ناقابل شکست 104 رنز بنائے، اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 327 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی تھی، ڈیوڈ وارنر 103، سامتھ 76 اور مارش 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، انگلینڈ کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسٹورٹ براڈ نے 4، جیمز اینڈرسن نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، انگلینڈ کو کینگروز اننگز کا اسکور برابر کرنے کیلئے 135 رنز درکار ہیں، آسٹریلیا کی طرف سے ہازلیووڈ اور نیتھن لیون نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔بدھ کو میلبورن کرکٹ گرائونڈ پر آسٹریلوی ٹیم نے اپنی پہلی ادھوری اننگز 244 رنز 3 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو کپتان سٹیون سمتھ 65 رنز اور مارش 31 رنز پر کھیل رہے تھے۔ کپتان سٹیون سمتھ آسٹریلیا کے چوتھے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 76 رنز بناکر کیورن کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے،میچ کے دوسرے روز جب کیھل ختم ہوا تو انگلینڈ کی ٹیم نے آسٹریلوی اننگز کے سکور کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنالئے تھے اور اسکو کینگروز اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے مزید 135 رنز درکار تھے۔
ایشیز سیریز ، ایلسٹر لک کی شاندار سنچری انگلینڈ کے 2 وکٹوں پر 192 رنز
Dec 28, 2017