اداکار ماجد جہانگیر نے سرکاری خرچ پرعلاج کرانے کی اپیل کر دی

لاہور(کلچرل رپورٹر) سینئراداکارماجدجہانگیرنے حکومت سے سرکاری سطح پرعلاج کرانے کی اپیل کردی ۔ٹی وی ڈرامہ ففٹی ففٹی سے شہرت حاصل کرنے والے معروف مزاحیہ اداکار ماجد جہانگیر کے علاج سے محروم ہونے کے باعث انکے دائیں بازواورٹانگ نے کام کرنا چھوڑ دیا۔ بتایا گیاہے کہ پیسے نہ ہونے کے باعث ان کاعلاج رک گیا جس کی وجہ سے فالج نے ان پر ایک بار پھرحملہ کردیاہے اورشدیدپریشانی کاشکارہیں۔ان کی فزیوتھراپی کچھ عرصہ سے رک چکی ہے اوروہ مزیدٹیسٹ بھی نہیںکراپائے ۔ماجد جہانگیر نے وفاقی حکومت ،پنجاب اور سندھ حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ علالت اوربے روزگاری کے باعث کسمپرسی کاشکارہیں لہذا ان کا علاج سرکاری سطح پر کرایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن