بغاوت، 18 افراد کا قتل، آئیوری کوسٹ میں سابق وزیر کو 20 برس قید

عابد جان (اے ایف پی) افریقی ملک آئیوری کوسٹ میں 18 افراد پر حملہ کرا کے قتل کرانے کے الزام پر 64 سالہ سابق پبلک ورکس منسٹر ہیوبرٹ اولائے کو عدالت نے 20 برس قید کی سزا سنادی ہے۔ اٹارنی جنرل کے سابق وزیر نے بغاوت کو بڑھائو دینے کیلئے علیحدگی پسندوں کی مالی مدد بھی کی تھی۔ اولائے نے فیصلے کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ انکے وکیل کا کہنا ہے فیصلے کیخلاف اپیل کرینگے۔

ای پیپر دی نیشن