رائیونڈ تا شریف فارم سڑک، نواز ، شہباز کیخلاف نیب ریفرنس کی منظوری

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر زمیں منعقد ہوا جس میں بدعنوانی کے6ریفرنس دائرکرنے 4 انکوائریوں اور 11انویسٹی گیشنزکی باقاعدہ طور پر منظوری دی گئی۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی ،انہوں نے مبینہ طور پر رائیونڈ سے شریف فیملی کے گھرتک سال 2000میں غیرقانونی دورویہ سڑک تعمیر کرکے قومی خزانہ کو تقریبا ساڑھے بارہ کروڑ روپے نقصان پہنچایا۔ایگزیکٹو بورڈ نے نندی پور الیکٹرک پراجیکٹ میں سابق وفاقی وزیر قانون و انصاف ڈاکٹر بابر اعوان ،سابق وزیرپانی وبجلی راجہ پرویز اشرف، سابق سیکرٹری قانون و انصاف مسعود چشتی، سابق سیکرٹری شاہدرفیع اور سابق ڈائریکٹراعجاز بشیرکے خلاف انویسٹی گیشن کی منظور ی دی ۔،ان پر مبینہ طور پر الزام ہے کہ انہوں نے نندی پور پن بجلی منصوبہ میں تاخیر کی جس سے قومی خزانے کو 113ارب روپے کا نقصان پہنچا۔اجلاس میں سابق چیئرمین پاکستان تمباکو بورڈ صاحبزادہ خالدکے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،ملزم پر اختیارات کے ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی بھرتیاں کیںجس سے قومی خزانہ کوکروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے متروکہ وقف املاک بورڈکے سابق چیئرمین سید آصف اختر ہاشمی کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظور ی دی ۔ملزم پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے 450پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ اور اختےارات کے ناجائزاستعمال کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کواربوں روپے کا نقصان پہنچا۔ اجلاس میں سابق سیکرٹری لیبرسندھ نصر حیات اور دیگر کےخلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظور ی دی گئی ،ملزمان پر اختیارات کے ناجائز استعمال اورمہنگے داموں 200ایکڑ اراضی خریدی جس سے قومی خزانہ کو27کروڑ54لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچا۔اجلاس میںسابق چیئرمین واپڈا طارق حمیدودیگر کےخلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی گئی۔ملزمان پر اختیارات کے ناجائز استعمال اورپیپرا اور نیپرا رولزکی خلاف ورزی کرتے ہوئے136ملین واٹ کا رینٹل پاور پراجیکٹ کی منظوری دی۔ جس سے قومی خزانہ کواربوں روپے کا نقصان پہنچا۔ اجلاس میں وزیراعلی خیبر پختونخوا کے سابق مشیر سکندر عزیز محکمہ بحالیات پشاور کے افسران اور دیگر کے خلاف انویسٹی گیشن کا فیصلہ کیا گیا ،ملزمان پر شوبہ بازارپشاور کینٹ میں سرکاری اراضی پر قبضہ اور زمینوں کی غیرقانونی منتقلی کا الزام ہے۔جس سے قومی خزانہ کو40ملینروپے کا نقصان پہنچا۔ ایگزیکٹو بورڈ نے سابق وزیراعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی و دیگر کے خلاف انویسٹی گیشن کی منظوری دی ،،ملزمان پر غیرقانونی طور پر1817ملین روپے حکومت بلوچستان سے compensation وصول کرنے کا الزام ہے جوکہ مبینہ طور پر انہوں نے اپنے رشتہ داروں میں تقسیم کیایگزیکٹو بورڈ نے سابق سیکرٹری ورکرز ویلفیئربورڈز بلوچستان ممتاز علی خان و دیگر کے خلاف انویسٹی گیشن کی منظوری دی ،،ملزمان پراختےارات کے ناجائزاستعمال ،بدعنوانی اور کڈنی سنٹر کوئٹہ کیلئے غیر معیاری طبی آلات خریدنے کا الزام ہے۔ جس سے قومی خزانہ کواربوں روپے کا نقصان پہنچا۔ اجلاس میں سابق رکن قومی اسمبلی ملک غلام حیدر تھند،فیاض بشیرسابق کمشنر ڈی جی خان اور محکمہ ریونیو لیہ کے افسران کے خلاف انویسٹی گیشن کی منظوری دی،ملزمان پر اختےارات کے ناجائزاستعمال اورقومی خزانہ میں خورد برد کی وجہ سے600ملین روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے -ایگزیکٹو بورڈ نے سابق رکن قومی اسمبلی این اے 176تحصیل کوٹ ادو ضلع مظفر گڑھ سلطان محمود ہنجرا و دیگر کے خلاف انویسٹی گیشن کی منظوری دی گئی ،ان پراختےارات کے ناجائزاستعمال کرتے ہوئےسرکاری اراضی کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے-جس سے قومی خزانہ کواربوں روپے کا نقصان پہنچا۔ اجلاس میں میسرز ٹی اینڈ این پاکستان پرائیویٹ لیمیٹیڈ فیصل آباد کے ڈائریکٹرز ریاض احمد چاولہ اور دیگر کےخلاف انویسٹی گیشن کی منظور ی دی گئی ،ملزمان پربینک کے نادہندہ ہونے اور 1539ملین روپے پنجاب بینک کو واپس نہ کرنے کا الزام ہے ۔ ایگزیکٹو بورڈ نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور دیگرکے خلاف انوسٹی گیشن کی منظور ی دی ۔ان پر الزام ہے کہ انہوں نے سینڈک میٹلز لیمیٹیڈکے سابق منیجنگ ڈائریکٹر محمد رازق سنجرانی اور دیگر کی تعیناتی کرتے ہوئے اختیارات سے تجاوز کیااور قومی خزانہ کو17.70ملین روپے کا نقصان پہنچایا۔ایگزیکٹو بورڈ نے سابق وفاقی وزیر مواصلات ڈاکٹر ارباب عالمگیراور سابق رکن قومی اسمبلی عاصمہ ارباب کے خلاف انویسٹی گیشن کی منظوری دی، ان پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے جن کی مالیت تقریبا 2.486 ارب روپے ہے۔ اس کے علاوہ بیرون ملک کے مختلف بینکوں میں رکھے گئے کروڑوں روپے کا حساب بھی نہیں دیا۔ اجلاس میںسابق سیکرٹری محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا (موجودہ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ریونیو ایف بی آر) حماد اویس آغا، سابق سیکرٹری محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا (موجودہ منیجنگ ڈائریکٹر فرنٹئیر ایجوکیشن فاﺅنڈیشن )حفظ الرحمن ، محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا کے افسرا ن اور میسرز آئیڈیل ہائیڈروٹیک سسٹم پرائیویٹ لیمیٹیڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر /ڈائریکٹرز اور دیگر کےخلاف انویسٹی گیشن کی منظور ی دی گئی ،ملزمان پر خیبر پختونخوا میں پینے کا صاف پانی سب کیلئے منصوبہ کیلئے 1159واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کیلئے مختص فنڈز میں خردبرد کا الزام ہے -جس سے قومی خزانہ کو809ملین روپے کا نقصان پہنچایا۔ ایگزیکٹو بورڈ نے سابق وائس چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی آف آرٹس ،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر ظفر اقبال کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی ،ملزم پراختیارات کے ناجائز استعمال اورسرکاری فنڈز میں خوردبرد کا الزام ہے جس سے قومی خزانہ کو102.24ملین روپے کا نقصان پہنچایا۔اجلاس میں ندیم ضیاءپیر زادہ ،شمع ندیم ،رضیہ پروین،سعدی پروین ،منیر ضیاء،عمر ضیاء،خالد حسین اور ساجد حسین کےخلاف انکوائری کی منظور ی دی گئی ،ملزمان پر مشتبہ رقوم کی منتقلی کا الزام ہے جوکہ مزید کارروائی کیلئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نیب کو بھجوایا۔ ایگزیکٹو بورڈ نے ندیم احمد کے خلاف انکوائری کی منظور ی دی ،ملزم پر مشتبہ رقوم کی منتقلی کا الزام ہے ۔ جوکہ مزید کارروائی کیلئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نیب کو بھجوایا۔ایگزیکٹو بورڈ نے محکمہ ریونیو حکومت سندھ کراچی کے افسران/عملہ اور چیئرمین سمٹ بینک لمیٹڈ نثار لوتھاکے خلاف انکوائری کی منظوری دی ،،ملزمان پر5222ایکڑ سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کواربوں روپے کا نقصان پہنچا۔اجلاس میں سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر کسب بینک ناصر علی شاہ بخاری اور دیگر کےخلاف انکوائری کی منظور ی دی گئی ،ملزمان پراختےارات کے ناجائزاستعمال اورقومی خزانے کو103.5ملین روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے - ایگزیکٹو بورڈ نے سابق چیئرمین این آئی سی ایل ایاز خان نیازی اور دیگرکے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دی۔چیئرمین نیب نے اجلاس کے اختتام پر حکم دیا کہ تمام پرانی انکوائریوں اور انسٹی گیشن کوقانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایاجائے اور کوئی بھی مقدمہ غیر معینہ مدت تک التواءمیں نہ رکھا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...