لاہور ( خصوصی نامہ نگار )جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی امیر علامہ پیر سید مظہر سعید کاظمی نے کہا ہے کہ جماعت اہل سنت نئے عیسوی سال کے آغاز پر نیوایئر نائٹ کو ’’ شب دعا ‘‘ کے نام سے منائے گی۔ اس موقع پر ہر شہر میں نوافل اور دعاؤں کا اہتمام کیا جائے گا۔ امیر جماعت اہل سنت نے پوری قوم سے اپیل کی ہے کہ نئے سال کے آغاز پر خرافات کا بائیکاٹ کر کے ہر گھر میں محفل ذکر و دعا منعقد کی جائے۔ حکومت نیو ایئر نائٹ کے نام پر ہونے والی اخلاق سوز تقریبات پر پابندی لگائے اور عریانی و فحاشی پر مبنی بیہودہ پروگراموں کو ریاستی طاقت کے ذریعے روکا جائے۔