لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) جمعیت علما پاکستان( نیازی) کی مرکزی مجلس شوریٰ اور مجلس عاملہ کا مشترکہ اجلاس قائد اہل سنت پیر سید محمدمعصوم حسین نقوی کی زیر صدارت دارالعلوم حزب الاحناف میں منعقد ہوا ۔جس میںملکی سیاسی صورت حال کو زیر بحث لاتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ فاٹا کو خیبر پختونخواہ میں شامل کرنے کے لئے بل پارلیمنٹ میںپیش کیا جائے۔ حکومت اپنے اتحادیوں سے بلیک میل ہونے کی بجائے ملکی سلامتی اور قبائلی عوام کی خواہشات کا احترام کرے۔ جے یو پی نیازی کی مجلس عاملہ اور مجلس شوریٰ نے سربراہ جمعیت علما پاکستان نیازی پیر معصوم نقوی کواتحادکا اختیار دیدیا۔ کہ وہ کسی بھی ہم خیال سیاسی مذہبی جماعت سے اتحاد کریں جو نظام مصطفی کے نفاذ میں مدد گار ثابت ہو ا۔