لاہور ( خصوصی نامہ نگار )منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام پہلی عالمی اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس کانفرنس 3 اور4 جنوری کو لاہور میں ہو گی، کانفرنس میں پاکستان، امریکہ، برطانیہ، سعودی عرب، آسٹریلیا، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ملائیشیا سمیت عالمی معیشت و اقتصادیات کے ماہرین خطاب اور مقالہ جات پیش کرینگے۔کانفرنس کے انعقاد کا بنیادی مقصد ، مسلم ممالک کی معاشی حالت بہتر بنانے کے حوالے سے ٹھوس تجاویز اور حکمت عملی مرتب کرنا ہے ۔کانفرنس کے میزبان وائس چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر حسین محی الدین ہونگے۔
منہاج القرآن یونیورسٹی کی عالمی اسلامی اینڈ فنانس کانفرنس 3 جنوری سے شروع ہوگی
Dec 28, 2017