کاہنہ (نامہ نگار ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء رانا مبشر اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف ابھی تک کوئی ثبوت نہیں ملااس کے باوجود نا اہل قرار دینا انصاف نہیں انتقام ہے جس انسان نے اقبال جر م کیا اس کو با عزت بری کر دیا گیا ملک میں دوہرے قانون کی کوئی گنجائش نہیں ملک میں انتشار اور ملک کی ترقی کی راہ میں روڑ ے اٹکنے والوں کا احتساب ہو نا چاہئے وہ وقت دور نہیںجب سب قانو ن کے کٹہرے میں کھڑے ہونگے۔ نواز شریف ، شہباز شریف کی قیادت میں آج پاکستان پر امن ملک بن چکا ہے۔