ملک آفتاب ربانی کے انتقال پر اظہار تعزیت

Dec 28, 2017

لاہور (پ ر) تحریک پاکستان کے کارکن مزدور تحریک کے بانی ممتاز صحافی سیاسی، دینی، سماجی، صحافتی، مزدور راہنمائ، ورلڈ لیبر ایوارڈ یافتہ الحاج ملک آفتاب ربانی وفات پر ملک کی سیاسی پارٹیوں کے سربراہوں اور ممتاز افراد کی طرف سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ وفاقی وزراء خواجہ سعد رفیق، پرویز ملک، صوبائی وزراء خواجہ سلیمان رفیق، مجتبیٰ شجاع الرحمٰن، لارڈ میئر کرنل مبشر جاوید، چوہدری شجاعت الہی، ظفر اللہ مالی، وسیم سجاد، میاں محمد سومرو، یوسف رضا گیلانی، چوہدری محمد سرور، غلام محی الدین دیوان، بیرسٹر سلطان محمود، ولید اقبال، فادر ندیم فرانسس، طارق حمید، جے سالک، جاوید ہاشمی نے اظہار تعزیت کیا۔ کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور دعا کی کہ خدائے بزرگ و برتر انہیں صبر جمیل عطا کرے۔

مزیدخبریں