الیکشن میں دھاندلی کے خلاف دھرنے فیصلہ درست ثابت ہوا, قوم کوبتایاجائے ن لیگ کاووٹ بینک اڑسٹھ لاکھ سے بڑھ کرڈیڑھ کروڑتک کیسے پہنچا: عمران خان

Dec 28, 2017 | 19:46

ویب ڈیسک

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے ٹویٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہ کہ دوہزارتیرہ کے انتخابات میں ن لیگ، پیپلزپارٹی اورایم کیو ایم نے امپائرزکوساتھ ملا کراپنے علاقوں میں کھل کردھاندلی کی۔تحریک انصاف کودھاندلی کی تحقیقات سے روکنے یہ سب اکٹھے ہوگئے۔انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا الیکشن میں دھاندلی کے خلاف دھرنے کا فیصلہ درست ثابت ہوا،ہمارا ہدف تھا کہ کم ازکم آئندہ کیلئے انتخابات کو شفاف بنایاجاسکے۔ عمران خان نے کہا کہ قوم کوبتایا جانا چاہیے کہ نون لیگ کا ووٹ بنک اڑسٹھ لاکھ سے بڑھ کر ڈیڑھ کروڑتک کیسے پہنچا.

مزیدخبریں