لاہور (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر بلند شہر میں 3 دسمبر کو گائے ذبح کرنے کا مسلمانوں کیخلاف پراپیگنڈا پھیلا کر فساد بھڑکانے اور ایک پولیس انسپکٹر کو قتل کرنیوالے ٹیکسی ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ فسادات بھڑکانے پر ایف آئی آر کے دیگر ملزم بجرنگ دل کا ڈسٹرکٹ کنوینر یوگیش راج، بی جے پی یوتھ ونگ چیف شکیھرا گروال اور وشواہندو پریشد کا غنڈہ اورپندر راگھو مسلسل مفرور ہیں۔ پکڑے گئے غنڈے پرشانت ناتھ نے انسپکٹر سودھ کمار کو اسی کا سرکاری 32 بور پستول چھین کر گولیاں مارنے کے اعتراف کر لیا۔ اسی انسپکٹر کی ہلاکت کے حوالے سے اداکار نصیر الدین شاہ نے کہا تنقیدی بیان میں کہا تھا کہ بھارت میں گائے کی جان انسپکٹر کی جان سے زیادہ اہم ہو گئی ہے ہر طرف خوف کا ماحول ہے۔
بلند شہر: گائے ذبیحہ کے نام پر فسادات میں انسپکٹر کو قتل کرنیوالا ٹیکسی ڈرائیور گرفتار
Dec 28, 2018