لاہور (کامرس رپورٹر)پاکستان ٹائر امپورٹرزاینڈڈیلرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین شفقت سعید پراچہ نے وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت کے کے انتخابات کے لیے ٹائر امپورٹرز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں بزنس مین پینل کی حمایت کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر میں انکا نام شائع کئے جانے کے بارے میں وضاحت کی ہے کہ وہ اس اجلاس میں شریک نہیں تھے اس لیے اجلاس میں کسی بھی فیصلے سے انکا کوئی تعلق نہیں ہے ۔