لاہور (نامہ نگار )مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں زیرتربیت افسران نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔وفد میں پبلک سیکٹر مینجمنٹ اینڈ گورننس کورس کے 42زیرتربیت افسران شامل تھے۔چیف ایڈمنسٹریشن آفیسرمحمد کامران خان نے وفد کو ادارے بارے بریفنگ دی،وفد کو اتھارٹی کے آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر، ایمرجنسی کنٹرول سینٹر اورڈسپیچ کنٹرول سنٹرکا دورہ کروایا گیا،افسران کوایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اورالیکٹرانک چلاننگ کے نظام بارے بتایا گیا،دورے کے دوران وفد نے کیمروں کی مدد سے سکیورٹی ومانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا، وفد کے شرکا ء کا کہنا تھا کہ شہر میں امن و امان کے قیام اور ٹریفک مینجمنٹ میں اتھارٹی کا کلیدی کردار ہے،سنیئر افسران کا کہنا تھا کہ سیف سٹیز اتھارٹی کے تجربے سے سیکھ کر ملک بھر میں ایسے منصوبے لگانے چاہییں،جدید ٹیکنالوجی کے حامل اس منصوبے کی ہر جانب دھوم ہے۔