لاہور (کامرس رپورٹر) اسٹیٹ بینک کے پاس دوبارہ ساڑھے سات ارب ڈالر سے بھی کم زرمبادلہ رہ گیا۔ ایک ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 59 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی۔ سٹیٹ بینک کے مطابق دسمبر کے تیسرے ہفتے کے دوران غیر ملکی قرضوں کی واپسی سود، دوسری سرکاری ادائیگیوں کے باعث سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں 59 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اب سٹیٹ بینک کے پاس 7 ارب 45 کروڑ 73 لاکھ ڈالر رہ گئے جو صرف ڈیڑھ ماہ کی درآمدات کے برابر ہیں تاہم اس دوران کمرشل بینکوں کے پاس ذخائر میں 2 کروڑ 43 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ان کا حجم 6 ارب 56 کروڑ 5 لاکھ ڈالر ہو گیا جس کے باعث زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 56 کروڑ 67 لاکھ ڈالر کی کمی سے 14 ارب 1 کروڑ 78 لاکھ ڈالر رہ گئے۔
اسٹیٹ بنک کے پاس ساڑھے سات ارب ڈالر سے بھی کم زرمبادلہ ذخائر رہ گئے
Dec 28, 2018