پنجاب بھر میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول نہ دیا جائے : ہائیکورٹ

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹرسائیکل سواروں کو پٹرول کی فراہمی پر پابندی لگا دی۔ جسٹس علی اکبر قریشی نے کہا بغیر ہیلمٹ پٹرول دینے والے پمپ سیل کر دئیے جائیں۔ درخواست گزار نے م¶قف اختیار کیا کہ ہیلمٹ پہننے سے سر پر چوٹ لگنے کے واقعات 90 فیصد کم ہو چکے ہیں لیکن اس کے باوجود بعض مقامات پر ہیلمٹ پہننے کے فیصلہ پر من و عن عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ عدالت نے حکم دیا کہ پنجاب بھر میں بغیر ہیلمٹ کے موٹرسائیکل سواروں کو پٹرول فراہم نہ کیا جائے۔ شہریوں نے عدالتی فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
پمپ سیل

ای پیپر دی نیشن