پیرس (این این آئی)پیرس کے چارلس ڈیگال ایئرپورٹ کے ٹرمینل نمبر دو پر اْس وقت خوف وہراس پھیل گیا جب دو مسافروں کے پاس دو نقلی پستولوں کی موجودگی کا پتہ چلا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایاکہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے پیش آیا جب ٹرمینل نمبر دو کو خالی کرا لیا گیا۔
پیرس ائیر پورٹ پر دومسافروں کے پاس نقلی پستولوں کی موجودگی،خوف وہراس پھیل گیا
Dec 28, 2018