لاہور (سپورٹس ڈیسک )انگلش پریمیئرلیگ میں محمد صلاح کی لیورپول نے ایک اور کامیابی کے بعد لیگ ٹیبل پر چھ پوائنٹس کی برتری حاصل کرلی۔انگلش پریمئرلیگ میں لیورپول کی نیو کاسل کوشکست دینے کے بعدپوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی۔ٹوٹنہم ہوٹسپیئرنے برن مائوتھ کو پانچ صفرسے آؤٹ کلاس کیا۔فتح کے بعد ٹیبل پرمانچسٹرسٹی سے دوسری پوزیشن چھین لی۔لیسٹرسٹی نے مانچسٹرسٹی کوایک کے مقابلے دو گول سے شکست دی۔