گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے طلبہ و طالبات کا ہیوی مکینیکل کمپلکس ٹیکسلا کا دورہ

Dec 28, 2018

ٹیکسلا(صباح نیوز) پاک فوج کے زیر اہتمام گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے طلبہ و طالبات کو ہیوی مکینیکل کمپلیکس ٹیکسلا کا دورہ کرایا گیا جہاں طلبہ کو کمپلیکس کے مختلف شعبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔پاک فوج کے زیر اہتمام منعقدہ مطالعاتی دورے میں آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان کے 150 سے زائد طلبہ کے گروپ میں طالبات کی کثیر تعداد بھی شریک تھی۔دورے میں شریک طلبہ نے کہا کہ اس دورے سے جہاں پاک فوج کے اس اہم ادارے سے متعلق مفید معلومات ملیں وہیں کشمیر اور گلگت بلتستان کے طلبہ کو بھی آپس میں تبادلہ خیال کا اچھا موقع ملا۔ طلبہ نے کہا کہ پاک فوج دفاعی ضرورتوں میں خود کفالت کی راہ پر گامزن ہے اور ہیوی مکینیکل کمپلکس ٹیکسلا میں عالمی معیار کی دفاعی مصنوعات تیار کی جا رہی ہیں اور پاک فوج نے انتھک محنت سے ملک کو دفاعی لحاظ سے ناقابل تسخیر بنایا ہے۔ طلبہ نے دورے کا اہتمام کرنے پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں