ناروے: چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قائداعظم کے رہنما اصولوں کو اپنانا ہوگا: پاکستانی سفیر

اوسلو (این این آئی)ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر پاک، ناروے فورم کے زیراہتمام پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ناروے میں پاکستان کے سفیر ظہیر پرویز خان تھے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تقریب سے خطاب میں پاکستان کے سفیر ظہیر پرویز خان نے کہا کہ ہمیں آج کے دور کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قائداعظم محمد علی جناح کے رہنما اصولوں کو اپنانا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو بہت سے چیلنج درپیش ہیں ۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اقلیتیں بھی پاکستان کا حصہ ہیں۔ پاکستان اسلام کا ایسا قلعہ ہے جو تحمل و بردباری کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے پاک،ناروے فورم کی کمیونٹی کے لیے خدمات اور پاکستان کے لیے کوششوں کی تعریف کی۔

ای پیپر دی نیشن