متحدہ عرب امارات نے 7برس بعد شام میں سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا

دمشق (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ عرب امارات 7سال بعد خانہ جنگی سے تباہ حال ملک شام کے دارالحکومت دمشق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا، بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2011میں شامی تنازع کے آغاز پر متحدہ عرب امارات کیجانب سے دمشق میں بند کیاگیا تھا شامی حکومت کے وزیر اطلاعات نے کہا کہ اماراتی سفارتخانہ کھلنے کا اقدام صدر بشار الاسد کا مخالف عرب ریاستوں سے سفارتی تعلقات کو بڑھانے کی جانب ایک قدم ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام سے اپنے فوجیوں کو واپس بلا لیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...