لاہور (پ۔ر) آل پاکستان ٹیچرز فیڈریشن کے چیئرمین محمد اعظم بٹ نے گذشتہ روز مزارِ قائد پر حاضری دی اور پھول چڑھائے اور ملکی سلامتی، امن خوشحالی اور کرپشن کے خاتمے کی دُعا کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا جس طرح قائداعظمؒ نے اپنی پوری زندگی مسلمانوں کی آزادی کے لیے وقف کی ہمیں بھی ان کے نقش ِ قدم پر چلتے ہوئے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔محمد اعظم بٹ نے چیف جسٹس ثاقب نثار اور وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ قائداعظم ؒکے مزار کی داخلہ فیس بیس (20) روپے اور میوزیم فیس دس روپے کی ٹکٹیں ختم کی جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام قائداعظمؒ کے مزار پر خراجِ عقیدت پیش کرنے میں دشواری محسوس نہ کریں۔ قبل ازیں محمد اعظم بٹ نے کرسمس کی تقریب میں بھی شرکت کی،کیک کاٹا او رمسیحی برادری کو مبارکباد دی۔
آل پاکستان ٹیچرز فیڈریشن کے چیئرمین محمد اعظم بٹ کی مزارِ قائد پر حاضری
Dec 28, 2018