کراچی( کامرس رپورٹر)اوپن اورانٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ مستحکم رہا جس کے دوران انٹربینک میں ڈالر 138 روپے 95 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 139 روپے 20 پیسے پرٹریڈ ہوا۔پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے استحکام کی جانب جاتا دکھائی دے رہا ہے، گذشتہ کچھ عرصے کے دوران ڈالر کو پر لگے رہے تاہم اب پاکستانی روپے کی پوزیشن مضبوط ہوتی نظر آ رہی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا جس کے باعث 139 روپے 20 پیسے پر فروخت ہوا جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 138 روپے 95 پیسے پر ٹریڈ ہوتا رہا۔تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کے دوست ملکوں کی جانب سے اربوں ڈالرز کی رقم آنے کے سبب غیر ملکی ذخائر میں اضافہ ہو گا جس سے روپے کی قدد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
اوپن اورانٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مستحکم
Dec 28, 2018