بینظیربھٹو نے جمہوریت کے قیام اور اس کی بقاء کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا

Dec 28, 2018

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کے صدر صفدر عباسی اور ناہید خان کی ہدایت پر سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی گیارہویں برسی کے موقع پر راولپنڈی کے ورکروں نے لیاقت باغ جائے شہادت پر دعائیہ تقریب منعقدکی اس موقع پر شہدائے لیاقت باغ کے بلندی درجات کیلئے قرآن خوانی کی گئی ناہید خان گروپ کے ترجمان ملک مظہر اور ابن رضوی سمیت دیگر نظریاتی رہنماؤںنے شرکت کی، اس موقع پر مقررین نے بی بی شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہیدبینظیربھٹو نے پاکستان میں جمہوریت کے قیام اور اس کی بقاء کیلئے اپنی جان کا نظرانہ پیش کیا ان کی جمہوریت کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان کی زندگی پیپلز پارٹی کے کارکنوں کیلئے مشعل راہ ہے بعد ازاں دعائیہ تقریب کے بعد کارکنوںمیں بھٹو لنگر بھی تقسیم کیا گیا اس موقع پر وزیراعظم عمران خان سے بینظیر قتل کیس کی تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کامطالبہ کیا ۔

مزیدخبریں