سی ڈی اینے تیس سال بعد سیکٹر آئی گیارہ میں ترقیاتی کام شروع کردیئے

اسلام آباد( وقائع نگار ) وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے) نے تیس سال بعد سیکٹر آئی گیارہ میں ترقیاتی کام عملی طور پر شروع کردیے ہیں سی ڈی اے کے فنانس ونگ نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کو سیکٹر آئی گیارہ کو گیس کی فراہمی کیلئے 17کروڑ روپے جاری کردیئے ہیں جبکہ سیکٹر میں سڑکوں کی تعمیر اور بجلی کی فراہمی کیلئے بھی فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں سی ڈی اے حکام کے مطابق سیکٹر آئی گیارہ اور آئی بارہ میں بجلی کی فراہمی کے لیے نئے گرڈ اسٹیشن کی تعمیر کیلئے آٹھ ایکڑ زمین مختص کردی ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے عہدہ سنبھالتے ہی کئی سالوں سے التواء کا شکار سیکٹرز میں فوری ترقیاتی کام شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سی ڈی اے کے شعبہ پالاننگ، ا نجینئرنگ اور فنانس کو اپنے اپنے حصے کا کام فوری مکمل کرنے کی ہدایات کی تھیں جس پر پہلے سیکٹر ای بارہ، آئی پندرہ اور اب آئی گیارہ میں بھی ترقیاتی کام تیز کردیے گئے ہیں۔ دوسری جانب سیکٹر آئی چودہ میں بھی گیس کا مسئلہ حل کرنے کے لیے سی ڈی اے نے پندرہ کروڑ روپے کی رقم جاری کردی ہے۔

ای پیپر دی نیشن