اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے رہنماء ابرار الحق نے ہلال احمر کے سربراہ کا چارج سنبھال لیا ہے،ادارے کے دورے کے موقع پر انہیں بریفنگ دی گئی، ادارے کے مختلف شعبوں کا وزٹ،سٹاف سے ملاقات کے دوران باہمی امور پر بات کی۔ابرار الحق کو چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی تعینات کیا گیا ہے، یہ ادارہ وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن کے تحت کام کرتا ہے۔
ابرار الحق نے ہلال احمر کے سربراہ کا چارج سنبھال لیا ،ادارے کے دورہ پربریفنگ
Dec 28, 2019