بلاول ماما کی برسی منانے کیساتھ پاپا پر بھی برسیں: فیاض الحسن چوہان

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بلاول اپنی ماما کی برسی منانے کے ساتھ ساتھ اپنے پاپا پر بھی برسیں، جنہوں نے پیپلز پارٹی کا اس قدر دھڑکن تختہ کر دیا ہے کہ آج پنجاب، خیبر پی کے بلوچستان اور کراچی میں دوربین سے ڈھونڈے پر بھی پیپلز پارٹی نظر نہیں آتی۔ آصف زرداری نے ٹین ایج میں ہی بلاول کو زرداری گرورپ کا سی ای او بنا کرپشن، منی لانڈرنگ، دو نمبری اور ٹکے ماری کا فن سکھا دیا ہے۔ اب نیب کی پیشیاں بھگتنی تو پڑیں گی۔ ڈی جی پی آر آفس میں صوبائی وزیر سکول ایجوکیشنمراد راس کے ساتھ پریس کانفرننس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر بلاول اپنے پاپا سے یہ بھی پوچھیں کہ 27 دسمبر 2010ء کو لیاقت باغ کے اندوہناک واقعے کے بعد اس وقت کے وزیر داخلہ اور لیاقت باغ جلسے کے چیف سیکورٹی آفیسر رحمان ملک بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد سیدھا زرداری ہائوس اسلام آباد بھاگ گئے اور آصف زرداری نے فون کرکے بینظیر بھٹو کے پوسٹمارٹم سے کیوں منع کیا؟ انہں نے بلاول بھٹو کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بلاول راولپنڈی جلسے پر اربوں روپے لگا کر کرائے کے لوگ اکٹھے کرنے کی بجائے اگر یہی روپے تھر کی فلاح و بہبود پر لگا دیتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔ انہوں نے کہا جب تک بلاول پر آصف زرداری، فریال تالپور اور مظفر ٹپی کا سایہ ہے، یہ ترقی نہیں کر سکتے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حکومت نیب کی پرفارمنس میں بہتری کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن