شاہد خاقان عباسی نے اپنی قانونی ٹیم کو درخواست ضمانت دائرکرنے سے روک دیا

اسلام آباد (وقائع نگار) ایل این جی کیس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی درخواست ضمانت تیار کرلی گئی ہے تاہم شاہد خاقان عباسی نے قانونی ٹیم کو درخواست ضمانت دائر کرنے سے روک دیا ہے ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی قانونی ٹیم نے ان کی ایل این جی کیس میں ضمانت پر رہائی کی درخواست تیار کرلی ہے درخواست شاہد خاقان عباسی کے اہلخانہ سے مشورے کے بعد تیار کرلی گئی ہے ن لیگ کی قیادت بھی شاہد خاقان عباسی کو ضمانت کی درخواست دائر کرنے پر زور دیا ہے لیگی قیادت کا موقف ہے کہ چونکہ ایل این جی کیس میں مفتاع اسماعیل اور عمران الحق کی ضمانت ہوچکی ہے اور کیس تقریباًکلیر ہوچکا ہے لہذا شاہد خاقان عباسی کی ضمانت کی درخواست دائر کی جائے تاہم اس زریعے کے مطابق سابق وزیراعظم نے اپنی قانونی ٹیم کو ضمانت پر رہائی کی درخواست دائر کرنے سے منع کردیاہے سابق وزیر اعظ م کا موقف ہے چونکہ ایل این جی کیس بے بنیاد ہے لہذا نیب ازخود اس کیس کو ختم کرے وہ اس کیس میںضمانت پر رہا نہیں ہونگے ۔

ای پیپر دی نیشن