پنجاب ریونیو اتھارٹی کی فیشن ڈیزائنرز کیخلاف کارروائی‘ سیلز ٹیکس نہ دینے پر ریکارڈ ضبط

Dec 28, 2019

لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے سیلز ٹیکس ادائیگی نہ کرنے والے فیشن ڈیزائنرز کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔ پی آر اے کی ٹیموں نے فیشن ڈیزائنر ذیشان علی اور فہد حسین کے سٹوڈیوز پر چھاپے مارے اور تمام اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کے حکام کا کہنا تھا کہ فیشن ڈیزائنر ذیشان علی اور فہد حسین سیلز ٹیکس ادائیگی نہیں کررہے تھے جس پر ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔ پی آر اے حکام کا کہنا ہے کہ تمام فیشن ڈیزائنر کے خلاف مرحلہ وار کارروائی کریں گے۔

مزیدخبریں