جاپان، 2004 کے سونامی میں ہلاک ہونے والوںکی یاد میں تقاریب

ٹوکیو (اے پی پی) بر اعظم ایشیا کے کئی حصوں میں مقامی افراد نے 2004 میں سونامی کے 15برس مکمل ہونے اور اس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے 230,000 افراد کی یاد میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق دارالحکومت ٹوکیو میں بھی اس سلسلے میں تقریب منعقد کی گئی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور ہلاک ہونے والے افراد کی یادگار پر پھول چڑھائے الینڈ میں بھی کئی مقامات پر یادگاری تقاریب منعقد ہوئیں۔ 2004 ء میں آنے والی اس قدرتی آفت نے بھارت، سری لنکا، انڈونیشیا اور تھائی لینڈ کے کئی علاقوں میں شدید تباہی پھیلائی تھی۔

ای پیپر دی نیشن