ماسکو(این این آئی)روسی اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی کوکچھ دیر کے لیے حراست میں لیے جانے کے بعد رہا کر دیا گیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ماسکو میں ان کی اینٹی کرپشن فانڈیشن کے ہیڈ کوارٹر پر چھاپا مارا گیا اور اسی دوران انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ تاہم نالوالنی کو کچھ دیر بعد رہا کر دیا گیا اور اس کی تصدیق ان کی ترجمان نے کر دی ۔ ناوالنی نے گزشتہ روز ہی اپنے ایک ساتھی کی قطب شمالی کے ایک بیس پر تعیناتی کو اغوا اور غیر قانونی حراست سے تعبیر کیا تھا۔ یہ روسی اپوزیشن رہنما صدر ولادیمیر پوٹن کے بڑے ناقد کے طور پر جانے جاتے ہیں۔