کراچی(سٹی نیوز)جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کیس میں خصوصی عدالت کا ڈی چوک پر لاش لٹکانے کا حکم دین اسلام اور نظریہ پاکستان سے متصادم ہے یہ بات محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے جنرل سیکریٹری محمد شعیب قریشی نے کو آرڈی نیٹر پاک کالونی ماسٹر اسلم کی رہائشگاہ پر استحکام پاکستان کونسل(بھوپالی گروپ) کے رہنماؤں عطااللہ عالم نوری، محمد شاہد ربانی، محمد عرفان و دیگر سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر شعیب قریشی نے اعلان کیا ایم کیو ایس سی کے تحت پاک کالونی میں محب چوک(بڑابورڈ)پر کل(ہفتہ)28دسمبر دن 2بجے پرویز مشرف کیس میں دین اسلام سے متصادم خصوصی عدالت کے حکم کے خلاف اور پاک فوج سے اظہار یک جہتی کے لئے مظاہرہ کیا جائے گا۔