انفرا اسٹرکچر کی بہتری کے دعوے پانی کے بلبلے ثابت ہوئے: اقبال ہاشمی

Dec 28, 2019

کراچی ( نیوز رپورٹر)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیف آرگنائزراقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت آجانے کے بعد انفرا اسٹرکچر کی تبدیلی اور بہتری کے تمام دعوے پانی کے بلبلے ثابت ہوئے ۔کراچی کے 60 فیصد علاقوں میں پانی دستیاب ہی نہیں،کراچی کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔شہرکراچی میں پانی کے بحران کی ذمہ دارصوبائی اور وفاقی حکومتیں ہیں۔ کراچی کی پانی کی مجموعی طلب 1.2 ارب گیلن ہے جبکہ اس کا آدھا بھی نہیں بلکہ اس سے بھی کم کراچی کو580 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے ۔K-IV منصوبے کو فوری مکمل کر کے کراچی شہر کے پانی کے مسائل کوحل کیا جائے ۔پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میںاقبال ہاشمی نے کہا کہ کراچی کے بڑھتے ہوئے مسائل میں سب سے بڑا اور اہم مسئلہ پانی کی قلت کا ہے جسے دیکھتے ہوئے ایسا لگتا ہے جیسے کینجھر جھیل سوکھ چکی ہے ، حب ڈ یم اور ڈملوٹی کا پانی بھاپ بن کر اڑ گیا ہے۔کراچی کے بیشتر علاقوں میں کئی کئی روز پانی نہیں آتا جس کی وجہ سے عوام کو بے شمار پریشانیوں کا سامنا ہے۔پورے شہر میں ٹینکر مافیا کا راج ہے۔ کراچی ایک صنعتی شہر ہے جس کی آبادی 3 کروڑ سے زائد ہے جبکہ نصف سے زیادہ آبادی پانی سے محروم ہے۔

مزیدخبریں