کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روزپی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 4,428 کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز, انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 4.057 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 6,444 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 1.596 بلین روپے تھی جبکہ قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 619.534 ملین روپے, چاندی کے سودوں کی مالیت 591.502 ملین روپے, پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 464.118 ملین روپے ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 281.968 ملین روپے, کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 272.511 ملین روپے, این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 111.469 ملین روپے, ڈی جے کے سودوں کی مالیت 48.692 ملین روپے, پیلیڈ یم کے سودوں کی مالیت 28.846 ملین روپے, ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 16.556 ملین روپے, برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 16.234 ملین روپے اور کاپرکے سودوں کی مالیت 9.698 ملین روپے رہی۔ ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں گندم کی 2 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 8.505 ملین روپے اور کاٹن کی11 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 5.888 ملین روپے تھی۔