لاہور (سپورٹس رپورٹر) گڑھی شاہو جم خانہ ،جنرل اختر عبد الرحمن اور لکی سٹار کلب نے اپنے اپنے میچ جیت کر اوٹی سی لاہور چیلنج کپ کے دوسرے مرحلے میں جگہ بنا لی۔ راوی جم خانہ کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے171رنزبناکر آئوٹ ہو گئی۔ محمد علی 64، عمران محمود 40 رنز بناکر نمایاں رہے۔ جواب میں گڑھی شاہوجم خانہ نے دو وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنا کر میچ میں کامیابی حاصل کر لی۔ حافظ عثمان ندیم55، نعمان قاسم 50 اور معاذ خان 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دوسرے میچ میںجنرل اختر عبدالرحمن کلب کی ٹیم نے نو وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے۔ جواب میں البلال کلب کی ٹیم 182 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی۔ تیسرے میچ میں لکی سٹار کلب نے چار وکٹوں کے نقصان پر 231رنزبنائے ۔ شہریار وسیم 85 اور مراد علی خان 57 رنزبناکر ناٹ آئوٹ رہے۔ جواب میں امپیریل کلب کی ٹیم سات وکٹوںکے نقصان پر 221 رنز بنا سکی۔