اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے کے پی کے کی ماتحت عدلیہ کے ملازمین کے جوڈیشل الاؤنس کے معاملے پر درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔ دو رکنی بنچ نے سماعت کی تو چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کیا ملازمین کو جوڈیشل الاؤنس کی مد میں پاکستان کا سارا خزانہ نہ دے دیں، پاکستان کا خزانہ مل جائے تو کیا ملازمین کی تسلی ہو جائے گی؟ ملازمین کو70 فیصد جوڈیشل الاؤنس اور یوٹیلیٹی الائونس مل چکا ہے، ملازمین کو مزید کیا چاہیے؟ ہر صوبے کے ااپنے معاشی حالات ہیں۔ پنجاب، سندھ، بلوچستان اپنی معاشی حیثیت کے مطابق جوڈیشل الاؤنس دے رہے ہیں، درخواست گزار متعلقہ فورم سے رجوع کریں ۔
کیا ملازمین کو جوڈیشل الائونس کی مد میں پاکستان کا خزانہ دیدیں: چیف جسٹس
Dec 28, 2019