اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) دفتر خارجہ نے ترکی میں کشتی ڈوبنے کے واقعہ میں دو پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے اور بتایا ہے کہ 23 پاکستانیوں کو بچا لیا گیا ہے۔ نعشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ ترکی کے صوبے بٹلس میں کشتی حادثہ میں دو پاکستانی جاں بحق ہوئے ہیں۔ کشتی میں پاکستان سمیت کئی ممالک کے 71 شہری سوار تھے۔ پاکستانیوں کی تعداد 25 تھی۔ واقعہ کے بعد ترک حکام نے سرچ اور رسیکیو ا?پریشن کیا۔ بدقستمی سے دو پاکستانی حادثہ میں جاں بحق ہوئے۔ مرنے والے پاکستانیوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ 23 پاکستانیوں کو ترک حکام نے ریسکیوا?پریشن میں بچا لیا۔ ترکی میں پاکستانی سفارتخانہ ترک حکام کے ساتھ رابطہ میں ہے
ترکی کشتی حادثہ میں دوپاکستانیوں کی ہلاکت کی تصدیق،23کوبچالیا گیا،دفترخارجہ
Dec 28, 2019