عمان کے حکمران سلطان قابوس بن سید کی حالت تشویشناک‘ دعائے صحت کی اپیل

مسقط(آئی این پی ) عمان کے حکمران سلطان قابوس بن سید کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ،ان کی صحت یابی کے لیے ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر دعا کی اپیل کی گئی ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق 5 دہائیوں سے کامیابی کے ساتھ ملک پر حکمرانی کرنے والے سلطان قابوس کی صحت خراب ہے اور حکام نے سوشل میڈیا پر ان کی خیریت کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔سلطان قابوس 1940میں سلالہ میں پیدا ہوئے ،ان کی کوئی اولاد نہیں ہے اور نہ ہی ان کے جانشینی بارے عوامی سطح پر کوئی اعلان کیا گیا ہے، تاہم سلطان قابوس بن سید نے اگلے جانشین کی نامزدگی کے لیے اپنی پسند کا انکشاف کیا اور اسے ایک مہر بند لفافے میں خفیہ رکھا ہے جسے ان کے انتقال کے بعد کھولا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن