گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے القاعدہ کے 5 دہشت گرد گرفتارکر لئے۔ ملزمان کے قبضے سے خودکش جیکٹیں، دھماکہ خیز مواد، لیپ ٹاپ، کمپیوٹرز، فنڈز کی رقم برآمد کر لی۔گرفتار ملزمان میں عاصم اکبر، عبداللہ عمیر، احمد، محمد یوسف، محمد یعقوب شامل ہیں۔ ملزمان گوجرانوالہ سے القاعدہ کااہم میڈیا سیل چلا رہے تھے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے فنانسنگ نیٹ ورک کو توڑ دیا گیا ہے۔ خفیہ ادارے پچھلے کئی مہینوں سے اس نیٹ ورک کے بارے میں معلومات اکٹھی کر رہے تھے، مذکورہ یہ دہشتگرد القاعدہ کا میڈیا سیل چلا رہے تھے۔ اور افغانستان میں القاعدہ کی مرکزی قیادت کو فنڈز بھی بھیج رہے تھے، نیٹ ورک حال ہی میں کراچی سے گوجرانوالہ منتقل ہوگیا تھا۔ یہ گروہ ایل ای اے کے اہلکاروں پر دہشت گرد حملے کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہا تھا۔
گوجرانوالہ: سی ٹی ڈی، حساس ادارے کی کارروائی، القاعدہ کے 5 دہشت گرد گرفتار
Dec 28, 2019