کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسٹیج ڈراموں کے معروف ڈائریکٹر ، پروڈیوسر اور رائٹر زاہد شاہ کی قیادت میں کراچی کے فنکاروں اور فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والے افراد کا جنرل پرویز مشرف سے اظہار یکجہتی اور عدالتی فیصلے کے خلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ، احتجاج میں ، محمد علی شہکی، معروف ڈرامہ فنکار منور سعید، اختر شیرانی، پرویز صدیقی، ذاکر مستانہ، ولی شیخ، شکیل شاہ، سلیم شیخ، اسلام شاہ، سید تنویر، نادر شیخ، آفتاب عالم، محمد علی نقوی، ظفر جذبہ، شاہد ہاشمی، عتیق ابرامان، قادر قریشی، معروف ہدایتکارہ میڈم سنگیتا، صائمہ کنول، سپنا غزل، صائمہ حسنین، امبر نعمان، مونا نیاز، اشرف علی، عامر ہوکلہ، یوسف پٹھان، سرفراز انصاری، کاشف شیخ، شعیب صدیقی ، آفتاب سومرو، راحیلہ بھٹی ، جبار پریمی، سپنا قریشی، صائمہ حسنین ، ابراہیم سنگر، امجد رانا، ایم شریف، اعظم خواجہ، اختر حسین سمیت فنکاروں کی بڑی تعدا د شریک تھی، فنکاروں نے جنرل پرویز مشرف اور افواج پاکستان کے تصاویری بینر زبھی اٹھا رکھے تھے، احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے زاہد شاہ کا کہنا تھا کہ جنرل پرویز مشرف پاکستان ایک منظم ادارے پاک فوج کے سربراہ اورصدر پاکستان رہے ہیں اور انہوں نے ملک کی دفاع کے لیئے جنگیں لڑیں اور پاکستان کی ترقی کے لیئے ان کی بہت خدمات ہیں ، مظاہرے میں پاک سرزمین پارٹی کی رہنماء ڈاکٹر فوزیہ سمیت معروف اداکار منور سعید،محمد علی شہکی سمیت فنکاروں کی جانب سے اپنے اپنے الفاظوں میں افواج پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیاگیا،فنکاروں کے مشترکہ بیان میں کہنا تھا کہ ٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍ پاک فوج کے ایک سپاہی سے لیکر جنرل تک ہر جوان ملک سے وفادار ہونے کا حلف بردار ہے اور تاریخ گواہ ہے افواج پاکستان نے اس ملک کے لیئے