کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کراچی ویسٹ فیاض عالم سولنگی کی صدارت میں دیہی شماریات2020 کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں ضلع ویسٹ کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور مختیارکارز اور ادارہ شماریات کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ویسٹ فیاض عالم سولنگی نے اجلاس میں تمام شرکت کنندہ افسران کو دیہی شماریات2020 کے ضروریات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں نویں دیہی شماری 2020 میں اعدادوشمار اکھٹے کرنے کا کام تین مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا۔ جس کا پہلا مرحلہ جنوری 2020 سے سندھ بھر میں شروع ہو رہا ہے جس میں محکمہ مال کے عملے کو باقاعدہ ٹریننگ یکم جنوری2020 سے شروع ہو جائے گی اور ٹریننگ کے فورا بعد ہر دیھ و تحصیل کے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لئے باقاعدہ کام شروع ہو جائے گا۔ دیہی شماری 2020 کی تمام تر معلومات کو تحصیل کی سطح پر ترتیب دیا جاتا ہے کہ ضلعی حکومت انتظامیہ اور لوکل گورنمنٹ کو اپنے ضلع کی بنیادی سہولیات سے متعلق اصل صورتحال کا علم ہو سکے جس کی بنیاد پر وہ مستقبل میں ترقی کے لئے بہتر لائحہ عمل اور منصوبابندی کرسکے اور ماضی میں مکمل کیے گئے ترقیاتی منصوبوں کے نتائج کو دیکھ سکیں ۔ اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر کراچی ویسٹ فیاض عالم سولنگی نے تمام افسران کا شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
9ویں دیہی شماری،2020 کے اعداد و شمار 3 مرحلوں میں مکمل کرنے کا فیصلہ
Dec 28, 2019