ابرار الحق نے ہلال احمر کے سربراہ کا چارج سنبھال لیا ،ادارے کے دورہ پربریفنگ

Dec 28, 2019

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے رہنماء ابرار الحق نے ہلال احمر کے سربراہ کا چارج سنبھال لیا ہے،ادارے کے دورے کے موقع پر انہیں بریفنگ دی گئی، انہوں نے ادارے کے مختلف شعبوں کا وزٹ کیاسٹاف سے ملاقات کے دوران باہمی امور پر بات کی۔ابرار الحق کو چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی(PRCS)تعینات کیا گیا ہے، یہ ادارہ وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن کے تحت کام کرتا ہے، واضح رہے اہلال احمر کے سابق چیئرمین سعید الہی نے ابرارالحق کی تقرری اسلا م آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردی تھی۔

مزیدخبریں