بھارت کے صوبے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینر جی نے کہا ہے کہ جب تک وہ زندہ ہیں بنگال میں متنازعہ شہریت کے ترمیمی ایکٹ پر عملدرآمد نہیں ہوگا۔
مغربی بنگال میں نہیتی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام کے حقوق کوئی نہیں چھین سکتا۔ممتا بینر جی نے کہا کہ کوئی شخص ملک اور صوبہ نہیں چھوڑے گا اور بنگال میں کوئی حراستی مرکز نہیں ہوگا۔ادھر سینکڑوں افراد نے متنازعہ ترمیمی شہریت ایکٹ کیخلاف ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر وزیراعظم نریندرمودی کی رہائشگاہ کی طرف مارچ کیا۔