بہاولنگر: مسافر بس کا حادثہ،5 افراد ہلاک،10زخمی

Dec 28, 2019 | 12:25

ویب ڈیسک

بہاولنگر میں مسافر بس کےحادثے میں 5 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ ہفتے کی صبح بہاولنگر کی تحصیل فورٹ عباس کے قریب نجی کمپنی کی بس الٹ گئی۔ حادثے کی وجہ دھند اور تیز رفتاری قرار دی جارہی ہے۔

نزدیکی تحصیل اور ضلعی ہیڈ کوارٹر سے ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ مرنے والوں کی شناخت ہوگئی ہے۔32 سالہ انیلہ، 6 سالہ ہاشم اوکاڑہ کے رہائشی ہیں۔35 سالہ نازیہ ، 25 سالہ ندیم اور 7 سالہ اقراء مروٹ کے رہائشی ہیں۔

مزیدخبریں