روس میں دریافت ہونے والی دستاویزات میں دوسری جنگ عظیم کے بعد سائبیریا میں حراستی مراکز میں قید جاپانیوں کے حالات زندگی بیان کیے گئے ہیں۔روسی حکام نے نومبر میں ماسکو کا دورہ کرنے والی جاپانی تفتیش کاروں کی ٹیم کو جنگ کے بعد زیرحراست قیدیوں کی تحریروں اور خاکوں تک رسائی دی ہے۔سائبیریا میں جاپانی افراد کے بارے میں یہ دستاویزات ماسکو میں رشین سینٹرل اسٹیٹ ملٹری ہسٹوریکل آرکائیو میں رکھی گئی ہیں۔جاپانی قیدیوں کی موت اور دیگر ریکارڈ فراہم کرنے کا جاپان 1991 سے روس سے مطالبہ کر رہا ہے۔ جاپانی حکام وہاں ہلاک ہونے والوں کی شناخت کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔اندازے کے مطابق وہاں ہلاک ہونے والے 15 ہزار قیدیوں کی ابھی تک شناخت نہیں کی جا سکی ہے۔
سائبیریا میں اسیر جاپانیوں کے بارے میں دستاویزات روس میں دریافت
Dec 28, 2019 | 12:57