اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد کی منظوری دی ہے جس میں میانمار میں روہنگیا مسلمانوں اور دوسری اقلیتوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوںکی مذمت کی گئی ۔قرارداد میں روہنگیا اور دوسری اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز جذبات کو روکنے پر بھی زوردیاگیا۔2017ء میں ملک میں فوج کی کارروائی کے دوران لاکھوں روہنگیا مسلمان جاں بحق جبکہ سات لاکھ ہمسایہ ملک بنگلہ دیش چلے گئے تھے۔اقوام متحدہ کی قرارداد میں میانمار سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں ، زیادتیوں کو اجاگر کرتے ہوئے انھیں عالمی قانون کے تحت بدترین جرائم قراردیا ۔193 رکنی جنرل اسمبلی کے 134 ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ ڈالا جبکہ مخالفت میںنو ووٹ پڑے اور 28 ارکان غیر حاضر رہے۔