محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقوں جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں شدیددھند چھائے رہنے کی توقع ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک اور بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقے جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع شدیددھند کی لپیٹ میں رہے، ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ ہفتہ کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سکردو میں درجہ حرارت منفی 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہو گیا جبکہ استور ،گوپس میں منفی 12، بگروٹ منفی 11، گلگت منفی 8، کالام، پاراچنار، چکوال منفی 5 اورقلات میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران رات اور صبح کے اوقات میں شدیددھند چھائے رہنے کا امکان ، محکمہ موسمیات
Dec 28, 2019 | 15:54