مکی اور منی ماؤس کا روپ دھارنے والی خواتین کا سیاحوں پر ’نامناسب انداز‘ میں چھونے کا الزام

Dec 28, 2019 | 16:09

ویب ڈیسک

مختلف مشہور کارٹون کریکٹرز کا روپ دھار کر سیاحوں کو محظوظ کرنے والے والٹ ڈزنی ورلڈ کے چند ملازمین نے پولیس سے شکایت کی ہے کہ سیاح انھیں نامناسب انداز میں چھوتے ہیں۔

یہ ملازمین مشہورِ زمانہ مکی ماؤس، مِنی ماؤس اور ڈونلڈ ڈک کا لبادہ اوڑھ کر شائقین کو لطف اندوز کرتے ہیں۔

اس عملے کی تین خواتین ارکان نے پولیس سے شکایت کی ہے کہ انھیں رواں ماہ فلوریڈا میں اورلینڈو کے پاس ایک تھیم پارک مین نامناسب انداز سے چھوا گیا۔

مکی ماؤس کے لباس میں ملبوس خاتون نے کہا کہ ایک بڑی عمر کی خاتون سیاہ نے ان کے سر پر اس زور سے تھپکی دی کہ وہ زخمی ہو گئیں۔

جو خواتین منی ماؤس اور ڈونلڈ ڈک کا کردار ادا کر رہی تھیں انھوں نے الزام لگایا ہے کہ ان کے جسم کے مختلف حصوں کو نامناسب انداز میں ’دبایا‘ گیا۔

مزیدخبریں