بہترین کارکردگی پراے سی لیہ اور  سی ای او تعلیم کوقائد اعظم گولڈ میڈل  دیاجائیگا:استحکام فاونڈیشن 

لیہ( کورٹ رپورٹر)اے سی لیہ نیاز احمد مغل اورسی ای او تعلیم اتھارٹی شرافت علی بسرا کو بہترین کارکردگی کی بنا پر 17 جنوری کو قائد اعظم گولڈ میڈل دیاجائے گا۔ استحکام پاکستان فاونڈیشن کی جانب سے سروے کی بنیاد پر لیہ کے مذکورہ 2 افسران کا انتخاب گولڈ میڈل کیلئے کیا گیا ہے۔اس سلسلہ میں فاونڈیشن کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر نیاز احمد مغل اور سی ای او تعلیم شرافت بسرا کو 25 دسمبر کو سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن