غیر معیاری ایل پی جی سلنڈر رکھنے والی مسافر گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی  جائے ٗ ڈپٹی کمشنرزاورپولیس حکام کو حکم 

رحیم یارخان( بیورو رپورٹ )حکومت پنجاب نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزاورپولیس حکام کو حکم دیا کہ غیر معیاری ایل پی جی سلنڈر رکھنے والی مسافر گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی جائے اور انکو فوری طور پر تھانوں میں بند کریں۔ غفلت یاکوتاہی برتنے والے افسران کیخلاف بھی کارروائی کرکے رپورٹس ارسال کی جائیں۔

ای پیپر دی نیشن