لاہور (پ ر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا پاکستان میں شرپسندعناصرکچلے گئے جوچندایک باقی بچے ہیں انہیں بھی منطقی انجام تک پہنچادیاجائے گا جبکہ مودی کی قیادت میںبھارت ایک انتہاپسند ریاست کی حیثیت سے ابھراہے۔اگراقوام متحدہ نے بھارت کی اشتعال انگیز ی کیخلاف ایکشن نہ لیا تواسکانتیجہ خطرناک ہوسکتا ہے ،بھارتی شعبدہ بازی ایٹمی پاکستان کومرعوب نہیں کرسکتی کیونکہ اس کے بازوہمارے آزمائے ہوئے ہیں۔پاکستان کے ناپاک دشمن یادرکھیں ہم ان کاوجودمٹادیں گے۔بھارت کی قیاد ت نے خفت مٹانے کیلئے اپنے شہریوں کودشمنی کی آگ میں جھونک دیا۔ اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت اورہماری سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت سے بھارت بخوبی آگاہ ہے۔انہوں نے کہا کہ متعصب اورانتہاپسند نریندرمودی نے بھارت کاشیرازہ بکھیرنے کے ساتھ ساتھ پاکستانیوں کومتحد کردیا۔ پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین سیّد مصطفی کمال کی قیادت میں ہمارے سرفروش کارکنان مادروطن کے محافظ ہیں۔
بھارتی شعبدہ بازی ایٹمی پاکستان کو مرعوب نہیں کر سکتی: الطاف شاہد
Dec 28, 2020